٢٠٥- حَدَّثَنَا عَبْدَانُ قَالَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنَا الْأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللہ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى عِمَامَتِهِ وَحُفَّيه.

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدان نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عبداللہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: ہمیں اوزاعی نے خبر دی از یحیی از ابی سلمه از جعفر بن عمرو از والد خود انہوں نے کہا: میں نے دیکھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے عمامہ اور موزوں پر مسح کیا ۔

وَتَابَعَهُ مَعْمَرٌ ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ عَمْرٍو قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .

اور اوزاعی کی متابعت معمر نے کی ہے از یحیی از ابی سلمہ از عمرو انہوں نے کہا: میں نے دیکھا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم (نے اپنے عمامہ اور اپنے موزوں پر مسح کیا)۔

اس حدیث کی تشریح اور تخریج صحیح البخاری:204 میں ملاحظہ فرمائیں اور عمامہ پر مسح کی تحقیق صحیح البخاری: ۱۸۵ میں ملاحظہ فرمائیں۔