کتاب الغسل باب 3 حدیث 253
sulemansubhani نے Tuesday، 4 November 2025 کو شائع کیا.
٢٥٣- حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ عَمْرو ، عَنْ جَابِرِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاس اَنَّ النَّبِی صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَيْمُونَةَ كَانَا يَغْتَسِلان مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ. وَقَالَ يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ وَبَهنَّ وَالْجُدِى،عَنْ شُعْبَةَ قَدْرِ صَاعٍ.
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ابن عیینہ نے حدیث بیان کی از عمرو از جابر بن زید از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت میمنہ رضی اللہ عنہا ایک برتن سے پانی لے کر غسل کرتےتھے اور یزید بن ہارون اور بہز اور الجدی نے از شعبہ بیان کیا: وہ برتن ایک صاع کے اندازے کا تھا۔
قَالَ أَبُو عَبْدِاللَّهِ كَانَ ابْنُ عُيَيْنَةَ يَقُولُ اخِيْرًا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ مَيْمُونَةَ ، وَالصَّحِيحُ مَا رَوَاهُ ابو نعيم.
امام عبد اللہ ( بخاری ) نے کہا: ابن عیینہ نے اخیر میں کہا از حضرت ابن عباس از حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا روایت ہے اور صحیح وہ ہے جو ابو نعیم نے روایت کی ہے۔
(صحیح مسلم : 322، الرقم المسلسل : ۷۱۸ سنن ترمذی : ۶۲ ، سنن نسائی: ۲۳۲، سنن ابن ماجہ : 377، مصنف عبد الرزاق : ۱۰۳۷، صحیح ابن خزیمہ :108، سنن بیہقی ج ا ص ۱۸۸ سنن دار قطنی ج ۱ ص ۱۵۳ مسند احمد ج ا ص ۳۶۶ مسند احمد : ۳۴۶۵- ج ۵ ص ۴۲۳ مؤسسة الرسالة بیروت)
اس حدیث کے پانچ رجال ہیں ان سب کا تعارف پہلے ہو چکا ہے۔
اس حدیث سے یہ معلوم ہوا ہے کہ مرد اور اس کی بیوی کا ایک برتن سے پانی لے کر غسل کرنا جائز ہے۔
اس باب کی حدیث شرح صحیح مسلم : ۶۴۱ – ج ۱ ص ۱۰۱۷ پر مذکور ہے وہاں اس کی شرح نہیں کی گئی۔
ٹیگز:-
Allama Ghulam Rasool Saeedi , صحیح البخاری , شرح صحیح البخاری , باب الغسل , نعمۃ الباری فی شرح صحیح البخاری , کتاب الغسل