٢٦٤ – حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِالله بن عَبْدِاللهِ بن جَبْرٍ قَالَ سَمِعْتُ انَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْمَرْأَةُ مِنْ نِسَائِهِ يَغْتَسِلَانِ مِنْ إِنَاءٍ وَاحِدٍ. زَادَ مُسْلِم وَوَهَب عَنْ شُعْبَةَ مِنَ الْجَنَابَةِ.

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابو الولید نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا : ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی از عبداللہ بن عبدالله بن جبر انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی ازواج میں سے ایک خاتون، دونوں ایک برتن سے پانی لے کر غسل کرتے تھے۔ مسلم اور وہب نے از شعبہ یہ اضافہ کیا: جنابت سے، یعنی غسل جنابت کرتے تھے۔

اس حدیث کی شرح کے لیے بھی صحیح البخاری:۲۵۰ کا مطالعہ فرمائیں۔