۱۹ – بَابُ مَنْ بَدَا بِشِقِّ رَأْسِهِ  الْأَيْمَنِ فِي الْغَسْلِ

  جس نے غسل میں سر کی دائیں جانب سے ابتداء کی

 

-۲۷۷- حَدَّثَنَا خَلادُ بْنُ يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ  بن نَافِعٍ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنَّا إِذَا أَصَابَ إِحْدَانَا جَنابَةٌ اخَذَتْ بِيَدَيْهَا ثَلَاثًا فَوْقَ رَأْسِهَا ، ثُمَّ تَأْخُذُ بِيَدِهَا عَلَى شِقَهَا الْأَيْمَنِ ، وَبِيَدِهَا الأخرى عَلَى شِقها الأيسر.

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں خلاد بن یحیی نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں ابراہیم بن نافع نے حدیث بیان کی از الحسن بن مسلم از صفیه بنت شیبه از حضرت عائشه رضی اللہ عنہا وه بیان کرتی ہیں : جب ہم میں سے کسی کو جنابت پہنچتی تو وہ اپنے دونوں ہاتھوں سے تین بار پانی لے کر سر پر ڈالتی، پھر اپنے ہاتھ میں پانی لے کر سر کی دائیں جانب ڈالتی، پھر اپنے ہاتھ میں پانی لے کر سر کی بائیں جانب ڈالتی۔

اس حدیث کی مثل صحیح البخاری : ۲۵۸ میں گزر چکی ہے وہاں اس کا عنوان تھا: جس نے غسل کے وقت حلاب سے یا خوشبو سے ابتداء کی وہاں اس حدیث کی تخریج اور شرح بیان کر دی گئی ہے اور یہاں غسل میں سرکی دائیں جانب سے ابتداء کرنے کو بیان کیا ہے۔