٥- بَابُ الْغُسْلِ مَرَّةً وَاحِدَةً

ایک بار پانی ڈال کر غسل کرنا

 

٢٥٧- حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُالْوَاحِدِ ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ كريب ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ قَالَ قَالَتْ مَيْمُونَهُ وَضَعْتُ لِلنَّبي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَاءً لِلْغُسْلِ ، فَغسَلَ يَدَيْهِ أَوْ مرتین او ثَلَاثًا ، ثُمَّ أَفْرَغَ عَلَى شِمَالِهِ ، فَغسَلَ مَذَاكِيْرَهُ ، ثُمَّ مَسَحَ يَدَهُ بِالْأَرْضِ ثُمَّ مَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ، وَغَسَلَ وَجْهَہ وَيَدَيْهِ ، ثُمَّ أَفَاضَ عَلَی جَسَدِهِ، ثُمَّ تَحَوَّلَ مِنْ مَكَانِهِ فَغَسَلَ قَدَمَيْهِ.

امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں موسیٰ بن اسماعیل نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبد الواحد نے حدیث بیان کی از الأعمش از سالم بن ابي الجعد از کریب از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما وہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا نے کہا: میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کے لیے پانی رکھا،  آپ نے دو یا تین بار ہاتھوں کو دھویا، پھر اپنے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا پھر اپنی شرم گاہ کو دھویا پھر اپنے ہاتھ کو زمین پر رگڑا، پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا اور اپنے چہرے اور دونوں ہاتھوں کو دھویا، پھر اپنے تمام جسم پر پانی بہایا، پھر اس جگہ سے منتقل ہوئے اور اپنے پیروں کو دھویا۔

اس حدیث کی تخریج اور شرح کے لیے صحیح البخاری : ۲۴۹ کا مطالعہ کریں۔