۳۰۸- حَدَّثَنَا قَالَ  حدثنا أَصْبَغ قَالَ أَخْبَرَنِي ابْنُ وَهْب قال أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ عَبْدِالرَّحْمنِ بنِ الْقَاسِم حَدَّثهُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كَانَتْ إحْدَانَا تَحِيضُ ، ثُمَّ تَقتَرِص الدَّمَ مِنْ ثوْبِهَا عِند ظُهْرِهَا ، فَتَغْسِلُهُ وَتَنْضَحُ عَلَى سَائِرِهِ ، ثُمَّ تُصلى فيه۔

سنن ابن ماجه : 630

امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں اصبغ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: مجھے ابن وہب نے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھے عمرو بن الحارث نے خبر دی از عبدالرحمان بن القاسم’ ان کو حدیث بیان کی از والد خود از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا انہوں نے کہا: ہم میں سے کسی ایک کو حیض آتا، پھر وہ اس کو پاک کرنے کے وقت اس کے خون کو کھرچتی پھر اس کو دھوتی، پھر سارے کپڑے کو دھوتی ، پھر اس میں نماز پڑھتی ۔

اس حدیث کی مطابقت باب کے عنوان کے ساتھ اس طرح ہے کہ اس میں حیض کے خون کو دھونے کا ذکر ہے۔