۳۱۱- حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ خَالِدٍ عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ بَعْضَ اُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ اعْتَكَفَتْ وَهِيَ مُسْتَحَاضَةٌ۔

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا : ہمیں معتمر نے حدیث بیان کی از خالد از عکرمہ از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہ بے شک امہات المؤمنین میں سے کوئی اعتکاف میں بیٹھیں اور وہ مستحاضہ تھیں ۔

اس حدیث کی شرح بھی صحیح البخاری: ۳۰۹ میں ملاحظہ فرمائیں۔