کتاب الحیض باب 22 حدیث نمبر 323
۲۲ – بَابُ مَنْ أَخَذَ ثِيَابَ الْحَيْضِ سِوى ثِيَابِ الظُّهْرِ
جس نے طہارت کے کپڑوں کے علاوہ حیض کے کپڑے بنائے
اس باب میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ جس عورت نے عام لباس کے علاوہ حیض کے کپڑے تیار کیے سابق باب کے ساتھ اس باب کی مناسبت یہ ہے کہ دونوں بابوں میں حیض کے کپڑوں کا ذکر ہے۔
۳۲۳- حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ فَضَالَةَ قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ ، عن يحيى ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ زَيْنَبَ ابنة ابی سلَمَةَ ، عَنْ أَمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ بَيْنَا أَنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، مُضْطَجِعَةٌ فِي خمِيلَةٍ حِضْتُ فَانْسَلَلْتُ ، فَأَخَذْتُ ثِيَابَ حيْضَنِي ، فَقَالَ أَنفِست؟فَقُلْتُ نَعَمْ، فَدَعَانِي ، فَاضْطَجَعْتُ مَعَهُ فِي الْخمِيلَةِ
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں معاذ بن فضالہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی از یحیی از ابی سلمه از زینب بنت ابی سلمه از حضرت ام سلمه رضی اللہ عنہا وه بیان کرتی ہیں کہ جس وقت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک چادر میں لیٹی ہوئی تھی، مجھے حیض آگیا، میں چپکے سے بستر سے نکل گئی میں نے اپنے حیض کے کپڑے لیے آپ نے پوچھا: کیا تمہیں نفاس آگیا ؟ میں نے کہا : جی ہاں! آپ نے مجھے بلایا’ میں آپ کے ساتھ ایک چادر میں لیٹ گئی۔
یہ وہی حدیث ہے، جو ابھی صحیح البخاری: ۳۲۲ میں گزری ہے، وہاں اس کا عنوان تھا: حائض کے ساتھ سونا جب کہ وہ حیض کے کپڑے پہنے ہو اور یہاں اس کا عنوان ہے: جس نے طہارت کے کپڑوں کے علاوہ حیض کے کپڑے بنائے اور اس حدیث میں ان دونوں باتوں کا ذکر ہے۔