کتاب الصلوۃ باب 4 حدیث نمبر 355
٣٥٥ – حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثنَى قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ عُمَرَ بْنِ ابی سَلَمَةَ أَنَّهُ رَأى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلَّی فِي ثوْبِ وَاحِدٍ فِي بَيْتِ امْ سَلَمَةَ ، قَدْ القَی طَرَفَيْهِ عَلَى عَاتِقيهِ۔
جامع المسانيد لابن الجوزی : ۵۸۰۷ مكتبة الرشد ریاض 1426ھ)
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں محمد بن مثنیٰ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں یحیی نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ہشام نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے حدیث بیان کی از حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک کپڑا پہنے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے اور اس کپڑے کے دونوں مخالف سرے اپنے کندھوں پر رکھے ہوئے تھے (دایاں سرا بائیں کندھے پر ڈال لیا اور بایاں سرا دائیں کندھے پر ڈال لیا پھر ان میں گرہ لگادی ) ۔
اس حدیث کی شرح گزشتہ حدیث: ۳۵۴ کے تحت کردی گئی ہے البتہ اس حدیث میں یہ اضافہ ہے کہ اس میں جگہ کی تعیین ہے کہ آپ نے ایک کپڑا پہن کر حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے حجرہ میں نماز پڑھی تھی۔