٣٨٤- حدثنا عبدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ حَدثَّنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ ، عَنْ عِرَاكٍ ، عَنْ عُرْوَةَ أَنَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي وَعَائِشَةُ مُعْتَرِضَةٌ بيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ ، عَلَى الْفِرَاشِ الَّذِى يَنَامَانِ عَلَيْهِ۔

امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از یزید از عراک از عروه کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا آپ کے اور قبلہ کے درمیان اس بستر پر لیٹی ہوئی تھیں جس پر وہ دونوں سوتے تھے۔

اس حدیث کی شرح بھی صحیح البخاری: ۳۸۲ میں گزر چکی ہے۔