کتاب الصلوۃ باب 30 حدیث نمبر 398
۳۹۸- حدثنا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ قال سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ قَالَ لَمَّا دَخَلُ النَّبِيُّ صَلَّى اللہ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ، دَعَا فِي نَوَاحِيهِ كُلَهَا وَلَمْ يصل حتی خَرَجَ مِنْهُ ، فَلَمَّا خَرَجَ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ فِي قبل الْكَعْبَةِ، وَقَالَ هَذِهِ الْقِبْلہ۔
اطراف الحديث : 1601-۳۳۵۱-۳۳۵۲-4288
صحیح مسلم : ۱۳۳۰ الرقم المسلسل : ۳۱۷۹ سنن نسائی:2916 سنن الکبری للنسائی: 3892 مصنف عبد الرزاق :9056 صحیح ابن خزیمہ 432 شرح السنتہ: ۴۴۸، صحیح ابن حبان : 3208، المستدرک ج ا ص ۴۷۹ سنن بیہقی ج ۲ ص ۳۲۸ مسند احمد ج ۵ ص ۲۰۱ طبع قدیم مسند احمد : ۲۱۷۵۴ -ج ۳۶ص ۸۷ مؤسسة الرسالة بیروت)
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں اسحاق بن نصر نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عبد الرزاق نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ابن جریج نے خبر دی از عطاء انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا انہوں نے بیان کیا: جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ میں داخل ہوئے تو آپ نے اس کی تمام اطراف میں دعا کی اور نماز نہیں پڑھی حتی کہ آپ اس سے باہر نکل آئے پھر جب آپ باہر آئے تو آپ نے کعبہ کے سامنے دو رکعت نماز پڑھی اور فرمایا: یہ قبلہ ہے۔
حدیث مذکور کے رجال کا تعارف
(1) اسحاق بن نصر، اسماء رجال الصحیحین میں ذکر کیا گیا ہے کہ ان کا نام اسحاق بن ابراہیم بن نصر ابراہیم السعدی ہے یہ مدینہ میں رہتے تھے، امام بخاری نے اپنی کتاب میں ان سے متعدد روایات کی ہیں، کہیں کہا: ہمیں اسحاق بن ابراہیم بن سعد نے حدیث بیان کی کہیں کہا: ہمیں اسحاق بن نصر نے حدیث بیان کی اور ان کے دادا کی طرف نسبت کی
(۲) امام عبد الرزاق بن حمام الصنعانی متوفی ۲۱۱
(۳) عبد الملک بن عبد العزیز بن جریج
(۴) عطاء بن ابی رباح (
۵) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما ۔عمدة القاری ج 4 ص ۱۹۹)
یہ حدیث، اس سے پہلی حدیث سے متعارض ہے اور صحیح البخاری : ۳۹۷ کی شرح میں ان کی تطبیق بیان کر دی گئی ہے۔