٤٠٦- حدثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِاللَّهِ بْنِ عُمَرَأَنَّ رَسُولَ الله  صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَاى بُصَاقًا فِي جِدَارِ الْقبلہ، فَحَكَهُ ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ إِذَا كَانَ اَحَدکم يُصَلَّى فَلَا يَبصُقُ قِبَلَ وَجْهِهِ ، فَإِنَّ اللَّهَ قبل وجھہ إذَا صَلَّى [ اطراف الحدیث: 753،1213،6111)

امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں عبد اللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر از نافع از حضرت عبدالله بن عمر رضی اللہ عنہما کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیوار قبلہ میں تھوک دیکھا تو آپ نے اس کو کھرچ دیا، پھر لوگوں کی طرف متوجہ ہوکر فرمایا : جب تم میں سے کوئی شخص نماز پڑھتا ہے تو وہ اپنے سامنے نہ تھوکے کیونکہ جب وہ نماز پڑھتا ہے تو اللہ اس کے سامنے ہوتا ہے۔

(صحیح مسلم : ۵۳۷ الرقم المسلسل : ۱۲۰۱ سنن نسائی: ۷۲۴ مسند ابوداؤد الطیالسی: ۲۲۲۷ مسند االحمیدی : ۷۲۸’ مصنف ابن ابی شیبه ج ۲ ص 364، مسند ابو یعلی : 975، صحیح ابن خزیمہ: 875، شرح السنة : ۴۹۳ مسند احمد ج ۳ ص 6 طبع قدیم، مسند احمد: ۱۱۰۲۵- ج 17 ص 71 مؤسسة الرسالة بیروت جامع المسانيد لابن الجوزی 3419، مکتبة الرشد ریاض ۱۴۲۶ھ)

اس حدیث کی باب کے عنوان کے ساتھ مطابقت اس طرح ہے کہ اس حدیث سے متبادر یہ ہوتا ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے مبارک ہاتھ سے دیوار قبلہ سے بلغم کھرچ کر صاف کردیا۔