کتاب الصلوۃ باب 33 حدیث نمبر 407
٤٠٧ – حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ يُوسُفَ قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائشہ ام الْمُؤْمِنِينَ أَنَّ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رای فِي جِدَارِ الْقِبْلَةِ مُخَاطًا اَوْ بُصَاقًا اَوْ نُخامتہ فحکہ۔
امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں عبداللہ بن یوسف نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں امام مالک نے خبر دی از ہشام بن عروه از والد خود از حضرت عائشہ ام المؤمنین رضی اللہ عنہما که رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے دیوار قبلہ میں رینٹ ( ناک کی رطوبت ) یا تھوک یا بلغم دیکھا تو آپ نے اس کو کھرچ کر صاف کردیا۔
مؤخر الذکر دونوں حدیثوں (407-406) کی شرح وہی ہے جو صحیح البخاری : 405 میں کردی گئی ہے۔
باب مذکور کی حدیث شرح صحیح مسلم : ۱۱۲۵۔ ج ۲ ص 119 پر مذکور ہے اس کی شرح کے حسب ذیل عنوان ہیں:
تھوکنے کے احکام
مسجد کی صفائی
علوم نبوت ۔