٣٥ – بَاب لَا يَنْصُقُ عَنْ يَمِينِهِ فِي الصَّلوة

ِ نماز میں اپنی دائیں جانب نہ تھوکے

اس باب میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ نمازی، نماز میں اپنی دائیں جانب نہ تھوکے اور باب سابق کے ساتھ اس کی مناسبت واضح ہے۔

410-411 حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلِ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْد ابن عَبْدِالرَّحْمَنِ اَنَّ اَبَا هُرَيْرَةَ، وَابَا سَعِيدٍ أَخْبَرَاه ان رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رای نَخامتہ فی حَائِطِ الْمَسْجِدِ ، فَتَنَاوَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ علیہ وَسَلَّمَ حَصَاةً فَحَتَهَا ثُمَّ قَالَ إِذَا تَنَخَمَ أَحَدکم، فلا يَتَنَخمْ قِبَلَ وَجْهِهِ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ وَلْيَبصُق عن يَسَارِهِ ، أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسری۔

 صحیح مسلم : 548،  الرقم المسلسل : ۱۲۰۳ سنن نسائی: ۷۳۵ سنن ابن ماجہ : 761،  مسند ابوداؤد الطیالسی : ۲۲۲۷ مسند الحمیدی: ۷۲۸ ‘ مصنف ابن ابی شیبہ ج ۲ ص ۳۶۴ مسند ابویعلی : 975، صحیح ابن خزیمہ: ۸۷۵ شرح السنة : ۴۹۳ مسند احمد ج ۳ ص 6 طبع قدیم، مسند احمد ۱۱۰۲۵۔ ج 17 ص 71،مؤسسة الرسالة بیروت جامع المسانید لابن الجوزی : ۲۰۴۴ مكتبة الرشد ریاض 1426ھ)

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں یحیی بن بکیر نے حدیث کی انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از عقیل از ابن شہاب از حمید بن عبدالرحمان کہ حضرت ابوہریرہ اور حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد کی دیوار میں بلغم کو دیکھا تو آپ نے کنکری پکڑکر اس کو کھرچ دیا، پھر آپ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص بلغم تھوکے تو اپنے چہرے کے سامنے تھوکے نہ اپنی دائیں طرف بلکہ بائیں طرف تھوکے یا اپنے بائیں قدم کے نیچے۔

اس حدیث کی شرح بھی صحیح البخاری : 405 میں گزرچکی ہے۔