کتاب الصلوۃ باب 35 حدیث نمبر 412
٤١٢ – حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَة قَالَ أَخْبَرَنِي قَتَادَةُ قَالَ سَمِعْتُ آنسًا قَالَ قَالَ النبی صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَتفُلَنَّ أَحَدُكُمْ بَيْنَ يدیہ وَلَا عَنْ يَمِينِهِ ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِهِ ، اَو تَحْتَ رِجُلِه .
امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں حفص بن عمر نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: مجھے قتادہ نے خبر دی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت انس نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص اپنے سامنے تھوکے نہ اپنی دائیں طرف بلکہ بائیں طرف تھوکے یا اپنے پیر کے نیچے۔
اس کی شرح کے لیے بھی صحیح البخاری:۴۰۵ کا مطالعہ فرمائیں۔