٤٦٧ – حَدَّثَنَا عَبْدُاللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ الْجُعْفِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا وَهُبُ بْنُ جَرِيرٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبِي قَالَ سَمِعْتُ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ، عَنْ عِكْرَمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَرَضِه الَّذِي مَاتَ فِيهِ، عَاصِبًا رَأْسَهُ بِخِرْقَةٍ، فَقَعَدَ عَلَى الْمِنْبَرِ، فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ إِنَّهُ لَيْسَ مِنَ النَّاسِ اَحَدٌ أَمَنَّ عَلَى فِى نَفْسِهِ وَمَالِهِ مِنْ أَبِي بَكْرِ بنِ ابِي قحَافَةَ، وَلَوْ كُنْتُ مُتَّخِذَا مِنَ النَّاسِ خَلِيلا لَا تَخَذَتُ أَبَابَكْرٍ خَلِيلًا وَلَكِنْ خَلَهُ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ سُدُّوا عَنِى كُلَّ خوْخةٍ فِي هَذَا الْمَسْجِد غَيْرَ خَوْخةٍ أَبِي بَكْرٍ [ اطراف الحديث :۳۶۵۶-۳۶۵۷۔  6738 | ( جامع المسانيد لابن الجوزی ۳۱۸۱ مكتبة الرشد ریاض 1426ھ)

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبد اللہ بن حمد الجعفی نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں وہب بن جریر نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: مجھے میرے والد نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: میں نے یعلی بن حکیم سے سنا از عکرمہ از حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما وہ بیان کرتے ہیں کہ جس مرض میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فوت ہوگئے تھے، آپ اس مرض میں سر پر پٹی باندھے ہوئے گھر سے نکلے پھر آپ منبر پر بیٹھ گئے اور اللہ تعالیٰ کی حمدوثناء کی پھر فرمایا: لوگوں میں پر کوئی ایسا نہیں ہے جس نے ابوبکر بن ابی قحافہ سے زیادہ اپنی جان اور مال کے ساتھ مجھ پر احسان کیا ہو اور اگر میں لوگوں میں سے کسی کو خلیل بناتا تو ابوبکر کوخلیل بناتا، لیکن اسلام کی دوستی افضل ہے اس مسجد میں کھلنے والے ہر دروازہ کو بند کردو سوائے ابوبکر کے دروازے کے۔

اس حدیث کی شرح کے لیے گزشتہ حدیث: ۴۶۶ کا مطالعہ فرمائیں۔