۹۲ – بَابُ الصَّلوةِ إِلَى الْحَرْبَةِ

چھوٹے نیزہ کی طرف نماز پڑھنا

اس عنوان میں حربة ” کا لفظ ہے اس کا معنی ہے: چھوٹا نیزہ۔

٤٩٨ – حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْداللَّهِ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعَ عَنْ عَبْدِاللهِ بْنِ عُمَرَ رَضِی الله تَعَالَى عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُرْكَرُ لَهُ الْحَرْبَةُ، فَيُصَلَّى إِلَيْهَا۔

ِ امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں یحیی نے حدیث بیان کی از عبیداللہ انہوں نے کہا: مجھے نافع نے خبردی از حضرت عبدالله بن عمر رضی الله عنہما کہ نبی  صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے چھوٹا نیزہ گاڑ دیا جاتا تھا، پھر آپ اس کی طرف نماز پڑھتے تھے۔

(جامع المسانيد ابن الجوزی : ۳۴۷۳ مكتبة الرشد ریاض (۱۴۲۶ھ)۔

اس حدیث کی شرح صحیح البخاری : ۴۹۴ میں گزر چکی ہے۔