کتاب الصلوۃ باب 93 حدیث نمبر 499
۹۳ – بَابُ الصَّلوةِ إِلَى الْعَنَزَةِ
نیزہ کی طرف نماز پڑھنا
اس باب میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ نمازی اور قبلہ کے درمیان جو نیزہ گاڑا ہوا ہے، اس نیزہ کی طرف متوجہ ہو کر نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے۔
٤٩٩ – حَدَّثَنَا آدَمُ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ قَالَ سَمِعْتُ أَبِي قَالَ خَرَج عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْهَاجِرَةِ فَاتِي بِوَضُوْءٍ فَتَوَضَّا، فَصَلَّي بِنَا الظُّهْرَ وَالْعَصْر، وبین يَدَيْهِ عَنَزَةٌ ، وَالْمَرْأَةُ وَالْحِمَارُ يَمُرُونَ مِن وَرَانِهَا۔
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں آدم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہنا: ہمیں عون بن ابي جحیفہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: میں نے اپنے والد رضی اللہ عنہ سے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کے وقت ہماری طرف نکلے، پس آپ کے وضوء کا پانی لایا گیا، پھر آپ نے وضوء کیا، پھر آپ نے ہمیں ظہر اور عصر کی نماز پڑھائی اور آپ کے سامنے نیزہ تھا اور عورت اور گدھا اس نیزہ کے پاس سے گزر رہے تھے۔
اس حدیث کی شرح صحیح البخاری: ۴۹۵ میں گزرچکی ہے۔