مقدمہ از شارح جامع ترمذی : کثیر الروایت صحابہ
sulemansubhani نے Saturday، 19 September 2026 کو شائع کیا.
کثیر الروایت صحابہ:
امام جلال الدین سیوطی فرماتے ہیں:
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے سب سے زیادہ احادیث روایت کی ہیں ان کی تعداد 5374 ہے، امام بخاری اور امام مسلم صحیحین میں جن کو تخریج کرنے پر متفق ہیں وہ 325 ہیں، صرف امام بخاری نے جو روایت کی ہیں وہ 93 ہیں اور صرف امام مسلم نے جو روایت کی ہیں وہ 189 ہیں۔۔۔۔
ان کے بعد حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما ہیں ان کی احادیث کی تعداد 2630 ہے ، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما نے 1660 روایت کی ہیں۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہما کی احادیث کی تعداد 1540 ہے، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی احادیث کی تعداد 2286 ہے، ام المؤمنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی احادیث کی تعداد 2210 ہے، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی احادیث کی تعداد 1170 ہے ، ان کے علاوہ کسی صحابی کی احادیث کی تعداد ایک ہزار (1000) سے زیادہ نہیں۔
تقدیم ،سبقت اور ملازمت کے باوجود امیر المؤمنین حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایات کے کم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ احادیث کی نشر واشاعت ، لوگوں کے احادیث سننے ، اس کو یاد کرنے اور روایت کرنے کے عموم وشیوع سے پہلے ان کا وصال ہو گیا۔ ان کی کل مرویات کی تعداد 142 ہے۔(تدریب الراوی، اکثرھم حدیثاً، ج2، ص675،676، مطبوعہ دارطیبہ)