کتاب الصلوۃ باب 105 حدیث نمبر 515
٥١٥ – حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ قَالَ أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْن إبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنِى ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَاب أَنَّهُ سَال عَمَّةَ عَنِ الصَّلوةِ يَقْطَعُهَا شَيْءٌ؟ فَقَالَ لَا يَقْطَعُهَا أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ اَنَّ عَائِشَةَ زَوْج النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ لَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللی صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُوْمُ فَيُصَلِّي مِنَ اللَّيْل، وَإنِّي لَمُعْتَرِضَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ، عَلى فِرَاش اهله (مسند الامام الطحادی: 9340 مکتبة الحرمین دینی ۱۴۲۶ھ)
امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں اسحاق نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں یعقوب بن ابراہیم نے خبر دی، انہوں نے کہا: مجھ سے میرے بھتیجے ابن شہاب نے حدیث بیان کی انہوں نے اپنے چچا سے سوال کیا کہ کیا چیز نماز کو قطع کرتی ہے (توڑتی ہے) ؟ انہوں نے کہا: نماز کو کوئی چیز قطع نہیں کرتی ، مجھے عروہ بن الزبیر نے خبر دی کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا زوجہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا کہ تحقیق یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو کھڑے ہوکر نماز پڑھ رہے تھے اور میں آپ کے اور آپ کے قبلہ کے درمیان گھر کے بستر پر جانب عرض میں لیٹی ہوئی تھی۔
اس حدیث کی شرح صحیح البخاری: ۳۸۲ میں گزرچکی ہے۔