کتاب مواقیت الصلوۃ باب 18 حدیث نمبر 561
۵۶۱ – حَدَّثَنَا الْمَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي عُبَيْدٍ، عَنْ سَلَمَةَ قَالَ كُنَّا نَصَاء مَعَ النَّبِي صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَغْرِبَ إِذَا تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ۔
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں المکی بن ابراہیم نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں یزید بن ابی عبید نے حدیث بیان کی از حضرت سلمہ رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا: ہم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مغرب کی نماز اس وقت پڑھتے تھے جب سورج حجاب میں چھپ جاتا تھا۔
(صحیح مسلم: ۶۳۶، سنن ابوداؤد: ۴۱۷، سنن ترمذی: 164، سنن ابن ماجہ: ۶۸۸، المعجم الکبیر: ۶۲۸۹، مسند احمد: 16532۔ ج 4 ص ۵۱، جامع المسانید لابن الجوزی: ۲۳۵۶، مکتبہ الرشد ریاض ۱۴۲۶ھ)
اس حدیث کا عنوان ہے: مغرب کا وقت اور اس حدیث کی باب کے عنوان کے ساتھ مطابقت اس طرح ہے کہ اس حدیث میں سورج کے غروب ہونے کا ذکر ہے اور اس میں مغرب کے وقت پر دلیل ہے۔
اس حدیث کے تین رجال ہیں اور یہ امام بخاری کی ثلاثیات میں سے ہے، جس میں امام بخاری اور رسول اللہ ﷺ کے درمیان صرف تین راوی ہیں۔
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ سورج کے غروب ہونے کے فوراً بعد مغرب کا وقت ہوتا ہے۔
* باب مذکور کی حدیث شرح صحیح مسلم: 1339۔ ج ۲ ص ۲۵۸ پر مذکور ہے اس کی شرح کا ذکر حدیث: 340 میں کیا جاچکا ہے۔