کتاب مواقیت الصلوۃ باب 38 حدیث نمبر 598
sulemansubhani نے Sunday، 29 November 2026 کو شائع کیا.
۳۸ – بَابُ قَضَاءِ الصَّلَوَاتِ، الْأُولَى فَالْأُولَى
نمازوں کو ترتیب وار قضاء کرنا، پہلے پہلی نماز پھر دوسری نماز
اس باب میں قضاء نمازوں کو ادا کرنے کا حکم بیان کیا گیا ہے یعنی قضاء نمازوں میں جو پہلی نماز ہے’ اس کو پہلے ادا کیا جائے اور جو دوسری نماز ہے’ اس کو بعد میں ادا کیا جائے ۔ علیٰ ھذا القیاس!
۵۹۸ – حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ هِشَامٍ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، هُوَ ابْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ جَعَلَ عُمَرُ يَوْمَ الْخَنْدَقِ يَسُبُّ كُفَّارَهُمْ، وَقَالَ يَارَسُولَ اللَّهِ مَا كِدْتُ اصَلِّي الْعَصْرَ حَتَّى غَرَبَتْ، قَالَ فَنَزَلْنَا بُطْحَانَ، فَصَلَّى بَعْدَ مَا غَرَبَتِ الشَّمْسُ، ثُمَّ صَلَّى الْمَغْرِبَ.
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی’ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی از ہشام’ انہوں نے کہا: ہمیں یحییٰ نے حدیث بیان کی اور وہ ابن ابی کثیر ہیں از ابی سلمہ از حضرت جابر رضی اللہ عنہ انہوں نے بیان کیا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ غزوہ خندق کے دن کفار کو بُرا کہہ رہے تھے اور انہوں نے کہا: یا رسول اللہ! میں عصر کی نماز نہیں پڑھ سکا حتی کہ سورج غروب ہوگیا’ پھر ہم مدینہ کی ایک وادی میں گئے’ پھر آپ نے سورج کے غروب ہونے کے بعد عصر کی نماز پڑھائی’ پھر اس کے بعد مغرب کی نماز پڑھائی۔
اس حدیث کی شرح’ صحیح البخاری: ۵۹۶ میں گزر چکی ہے’ وہاں مطالعہ فرمائیں۔
—
ٹیگز:-
Allama Ghulam Rasool Saeedi , صحیح البخاری , شرح صحیح البخاری , نعمۃ الباری فی شرح صحیح البخاری , کتاب مواقیت الصلوۃ