مرنے کا فیصلہ
sulemansubhani نے Tuesday، 2 October 2018 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :108
روایت ہے مطر بن عکاس سے ۱؎ فرماتے ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ جب اﷲ تعالٰی کسی بندے کے متعلق کسی زمین میں مرنے کا فیصلہ فرمادیتا ہے تو اس کے لئے وہاں ضروری کام ڈال دیتا ہے ۲؎ (احمدوترمذی)
شرح
۱؎ آپ سلمی ہیں،اہلِ کوفہ سے آپ کا شمار ہے،آپ سے صرف یہی ایک حدیث مروی ہے آپ کی صحابیت میں اختلاف ہے،حق یہ ہے کہ آپ صحابی ہیں،صحابیت کے لیے ایک آن صحبت پاک کافی ہے۔
۲؎ دنیوی یادینی چنانچہ بعض لوگ زیارتِ روضہ کے لیے یا حج کے لیئے مدینہ پاک یا مکّہ مکرمہ جاتے ہیں اور وہاں انتقال ہوجاتا ہے ایسی حاجت بھی مبارک اورموت بھی۔
ٹیگز:-
موت , مطر بن عکاس , ﷲ تعالٰی , Ahadees , صحابی , hadees , مدینہ پاک , زیارتِ روضہ , کوفہ , رسول اﷲﷺ , مسند احمد , مکہ مکرمہ , جامع ترمذی