جب ختنہ ختنے میں غائب ہوجائے تو غسل واجب ہے
sulemansubhani نے Thursday، 28 March 2019 کو شائع کیا.
حدیث نمبر :419
روایت ہے انہی سے فرماتی ہیں فرمایا رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے کو جب ختنہ ختنے میں غائب ہوجائے تو غسل واجب ہے میں نے اور رسول ﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ عمل کیا تو ہم نے غسل کیا ۱؎(ترمذی و ابن ماجہ)
شرح
۱؎ اُمّ المؤمنین نے اپنےفعل کا ذکر اظہاریقین کے لیے کیا یعنی میں یہ مسئلہ سناسنایا نہیں کہہ رہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی موجودگی میں اس پر عمل کرکے تجربہ کرچکی ہوں اوراس کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ اس مسئلے میں مہاجرین و انصار کا بڑا اختلاف ہوگیا تھا۔انصار کہتے تھے کہ بلا انزال غسل واجب نہیں تب ابوموسیٰ اشعری نے فرمایا کہ تم جھگڑا مت کرو میں اس کا فیصلہ حضرت عائشہ صدیقہ سے کراتا ہوں ضرورت کے موقع پر قرآن کریم نے بھی ایسی چیزوں کی تشریح فرمائی ہے فرماتا ہے:”لِفُرُوۡجِہِمْ حٰفِظُوۡنَ” اورفرماتا ہے:”بَعْدَ ذٰلِکَ زَنِیۡـمٍ”وغیرہ،لہذاحدیث پر کوئی اعتراض نہیں۔
ٹیگز:-
رسول اﷲﷺ , مہاجرین , جامع ترمذی , سنن ابن ماجہ , غائب , حضورﷺ , حضرت عائشہ صدیقہ , غسل , ختنہ , سیدہ عائشہ صدیقہ , ختنے , عمل , اُمّ المؤمنین , حدیث , واجب , بلا انزال , حضور صلی اللہ علیہ وسلم , حضرت ابو موسیٰ اشعری , ترمذی , انصار , حضرت عائشہ , سنن ترمذی