اجازت تھی پھر اس سے منع کردیا گیا
sulemansubhani نے Saturday، 30 March 2019 کو شائع کیا.
الفصل الثالث
تیسری فصل
حدیث نمبر :425
روایت ہے حضرت ابی ابن کعب سے فرماتے ہیں کہ پانی سےپانی ہے اول اسلام میں اجازت تھی پھر اس سے منع کردیا گیا ۱؎۔(ترمذی ابوداؤ،د دارمی)
شرح
۱؎ یعنی شروع اسلام میں بغیر انزال صحبت کرنے سے غسل واجب نہ ہوتا تھا،اب حشفہ غائب ہونے سے غسل واجب ہوگا انزال ہو یا نہ ہو۔مرقات نے فرمایا کہ اسلام میں اول صرف عقیدۂ توحید فرض ہوا،پھر سورۂ مزمل والی نماز یعنی رات کی،پھر پنج گانہ نماز کی فرضیت سے نماز شب کی فرضیت منسوخ ہوگئی،پھربعد ہجرت روزے اور زکوۃ وغیرہ فرض ہوئے۔
ٹیگز:-
منع , ترمذی , پانی , سنن ابوداؤد , جامع ترمذی , اجازت , غسل , غائب , واجب , انزال , حضرت ابی ابن کعب , حشفہ , مرقات , اول , صحبت , سنن ترمذی , حدیث , سنن دارمی , اسلام