أَعـوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْـطانِ الرَّجيـم

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

فَهُمۡ عَلٰٓى اٰثٰرِهِمۡ يُهۡرَعُوۡنَ‏ ۞

ترجمہ:

سو وہ ان ہی کے نقش قدم پر بھگائے جاتے رہے

الصفت : ٧٠ میں فرمایا : سو وہ ان ہی کے نقش قدم پر بھگائے جاتے رہے

اس آیت میں یھرعون کا لفظ ہے جو اھراع سے بنا ہے ‘ الاھراع بہت تیز بھاگنے کو کہتے ہیں ‘ یعنی وہ اپنے آبائو اجداد کی تقلید میں سرپٹ بھاگ رہے ہیں اور ان کے خلاف کسی دلیل پر غور و فکر کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

القرآن – سورۃ نمبر 37 الصافات آیت نمبر 70