٣٠٣ – حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُالْوَاحِد قَالَ حَدَّثَنَا الشَّيْبَانِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُاللهِ ابْنُ شَدَّادٍ قَالَ سَمِعْتُ مَيْمُونَةَ تَقُولُ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ یبَاشِرَ امْرَأَةٌ مِن نِسَائِهِ أَمَرَهَا فَاتَّزَرَتْ وَهِيَ حَائِضٌ وَرَوَاهُ سُفْيَانُ عَنِ الشيباني. (صحیح مسلم : ۲۹۴ الرقم مسلسل : 667،سنن ابوداؤد : 2167، سنن دارمی : 1046، سنن بیہقی ج ا ص ۳۱۱ مسند احمد ج 6 ص ۳۳۵ طبع قدیم مسند احمد: ۲۶۸۴۶- ج ۴۴ ص ۴۲۲ مؤسسة الرسالة بیروت)

امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابوالنعمان نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عبدالواحد نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں الشیبانی نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالله بن شداد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت میمونہ رضی اللہ عنہا  کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی ازواج میں سے کسی عورت کو اپنے ساتھ لپٹانا چاہتے تو اس کو تہبند باندھنے کا حکم دیتے اور وہ اس وقت حائض ہوتی، اور اس حدیث کو سفیان نے شیبانی سے روایت کیا ہے۔

باب کے عنوان کے ساتھ مطابقت اس جملہ میں ہے: رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنی ازواج میں سے کسی کو اپنے ساتھ لپٹانا چاہتے تو اس کو تہبند باندھنے کا حکم دیتے۔

اس حدیث کے پانچ رجال میں اور ان سب کا تعارف ہو چکا ہے۔ اس حدیث کی مفصل شرح صحیح البخاری : ۳۰۰ میں کر دی گئی ہے۔