٣٥٦ – حَدَّثَنَا عبُيدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُوأسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّ عُمَرَ بْنَ أَبِي سَلَمَةَ أخْبَرَهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلَّى فِي ثوْبِ وَاحِدٍ ، مُشْتَمِلاً بِهِ فِي بَيْتِ ام سَلَمَةَ، وَاضِعًا طَرَفَيْهِ عَلَى عَاتِقَيْهِ.

 

  امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبید بن اسماعیل نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ابواسامہ نے حدیث بیان کی از هشام از والد خود که ان کو حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ نے خبر دی کہ میں نے دیکھا رسول الله صلی اللہعلیہوسلم، حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں ایک کپڑا پہنے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے جس کو آپ نے اپنے گرد لپیٹا ہوا تھا، اور اس کپڑے کے دونوں سروں کو اپنے دونوں کندھوں پر ڈالا ہوا تھا۔

 

اس حدیث کی شرح بھی صحیح البخاری : ۳۵۴ میں کر دی گئی ہے۔