کتاب الصلوۃ باب 5 حدیث نمبر 360
٣٦٠ – حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّلَنَا شَيْبَانُ ، عَن يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرَمَةَ قَالَ سَمِعْتُهُ ، او كُنتُ سَأَلْتُهُ قَالَ سَمِعْتُ اَباهُرَيْرَةَ يَقُولُ اَشْهَدُ آنِي سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ صَلَّى فِي ثوْبِ وَاحِدٍ فَلْيُخَالِفْ بَيْنَ طَرَفَيْهِ.
جامع المسانيد لابن الجوزی : ۴۷۶۸ مكتبة الرشد ۱۴۲۶ھ جامع المسانيد لابن الجوزی : ۴۷۶۵ ریاض
ْ امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں ابونعیم نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں شیبان نے حدیث بیان کی از یحیی بن ابی کثیر از عکرمہ انہوں نے کہا: میں نے یحیی سے سنا یا یحیی سے سوال کیا تو انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ جس نے ایک کپڑے میں نماز پڑھی وہ اس کے دونوں ( سروں کو ایک دوسرے کی مخالف جانب رکھے (یعنی دایاں سرا بائیں کندھے پر اور بایاں سرا دائیں کندھے پر رکھ کر ان میں گرہ لگا دے۔
اس حدیث کی شرح صحیح البخاری: ۳۵۹ میں کردی گئی ہے۔