کتاب الصلوۃ باب 9 حدیث نمبر 365
۹ – بَابُ الصَّلوة فِي الْقَمِيصِ والسَّرَاوِيْلِ وَالتَّبَّانِ وَالْقَبَاءِ
قمیص، شلوار، جانگیہ اور شیروانی میں نماز پڑھنے کا بیان
اس باب میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ ان کپڑوں میں نماز پڑھنے کا شرعی حکم کیا ہے قمیص، شلوار جانگیہ اور شیروانی یا اچکن لباس کے معروف نام ہیں۔
٣٦٥ – حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْب قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّاد بن زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ أبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَامَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَسَأَلَهُ عَنِ الصَّلوةِ فِي التَّوْبِ الْوَاحِدِ؟ فَقَالَ اوَكُلُكُمْ يَجد تَوْبَيْنِ، ثُمَّ ساَلَ رَجُلٌ عُمَرَ، فَقَالَ إِذَا وَسعَ الله فَأَوْسِعُوْا جَمَعَ رَجُلٌ عَلَيْهِ ثِيَابَهُ ، صَلَّی رَجُلٌ فِی إِذَارٍ وَرِدَاءٍ فِي إِزَارٍ وَ قَمِيصِ فِي إِذَارٍ وَ قَبَاءٍ فِي سَرَاوِيْلَ وَرِدَاءٍ فِي سَرَاوِيْلَ وَ قُمِيصِ فِی سَرَاوِيْلَ وَقَبَاءٍ فِي تبَانِ وَ قَبَاءٍ فِي تبَانِ وَقَمِيصِ قَالَ وَأَحْسِبُهُ قَالَ فِي تبَانِ وَرِدَاءِ۔
(جامع المسانيد لابن الجوزی: ۴۶۲۶ مكتبة الرشد 1426ھ)
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں سلیمان بن حرب نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں حماد بن زید نے حدیث بیان کی از ایوب از محمد از حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کھڑا ہوا اور اس نے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے متعلق سوال کیا، آپ نے فرمایا: کیا تم میں سے ہر شخص کے پاس دو کپڑے ہیں، پھر ایک شخص نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے کہا: جب اللہ تعالیٰ نے تمہیں وسعت دی ہے تو تم وسعت کو اختیار کرو، ایک شخص نے اپنے اوپر اپنے کپڑے جمع کیے اور نماز پڑھی اور ایک شخص نے تہبند اور چادر میں نماز پڑھی اور ایک شخص نے تہبند اور قمیص میں نماز پڑھی اور ایک شخص نے شیروانی اور چادر میں نماز پڑھی اور ایک شخص نے شلوار اور قمیص میں نماز پڑھی اور ایک شخص نے شلوار اور شیروانی میں نماز پڑھی اور ایک شخص نے جانگیہ اور قمیص میں نماز پڑھی اور میرا گمان ہے انہوں نے کہا: جانگیہ اور چادر میں نماز پڑھی۔
اس حدیث میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ ایک کپڑا پہن کر نماز پڑھنا جائز ہے لیکن جب کسی شخص کے پاس زیادہ کپڑے ہوں تو ایک سے زیادہ کپڑوں میں نماز پڑھنا مستحب ہے اس کی تفصیل دیکھنے کے لیے صحیح البخاری : ۳۵۸ کا مطالعہ کیجئے۔