کتاب الصلوۃ باب 11 حدیث نمبر 370
۱۱ – بَابُ الصَّلوةِ بِغَيْرِ رِدَاءٍ
بغیر چادر کے نماز پڑھنا
۳۷۰- حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي الْمَوَالِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ قَالَ دَخَلْتُ عَلَى جَابر بن عَبْدِاللهِ وَهُوَ يُصَلّى فِى ثوبِ مُلْتَحِفًا بِهِ وَرِدَاؤُهُ مَوْضُوع فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْنَا يَا أَبَا عَبْدِاللَّهِ تَصَلَّى وَرِدَاؤُكَ مَوضُوع؟ قَالَ نعم أحببتُ أَنْ يَرَانِى الْجُهَالُ مِثْلُكُمْ رايْتُ النَّبِ صلى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلّى هكذا.
جامع المسانيد لابن الجوزی : ۸۶۸ مكتبة الرشد ریاض 1426ھ )
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں عبدالعزیز بن عبداللہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں ابن ابی الموالی نے حدیث بیان کی از محمد بن المنکدر وہ بیان کرتے ہیں کہ میں حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس گیا’ اس وقت وہ ایک کپڑے کو اپنے گرد لپیٹ کر نماز پڑھ رہے تھے اور ان کی چادر رکھی ہوئی تھی، جب وہ نماز سے فارغ ہوگئے تو ہم نے کہا: اے ابو عبداللہ ! آپ نماز پڑھ رہے ہیں اور آپ کی چادر رکھی ہوئی ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں! میں نے یہ پسند کیا کہ تم ایسے جاہل مجھ کو دیکھ لیں، میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح نماز پڑھتے ہوئے دیکھا ہے۔
اس حدیث کی شرح صحیح البخاری : ۳۵۲ میں کردی گئی ہے وہاں اس کا عنوان تھا: ” نماز میں تہبند کو گدی پر باندھنا‘اور یہاں اس کا عنوان ہے: ” بغیر چادر کے نماز پڑھنا اور یہ دونوں امر اس حدیث میں موجود ہیں۔