کتاب الصلوۃ باب 22 حدیث نمبر 383
۳۸۳ – حدثنا يَحْيَى بْنُ بُكَيْر قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْتُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرُوهُ أَنَّ عَائِشَةَ أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُوْلَ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي وَهِيَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ عَلَى فِرَاشِ أَهْلِهِ اِعْتِرَاضَ الْجَنَازَةِ.
امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں یحیی بن بکیر نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از عقیل از ابن شہاب انہوں نے کہا: مجھے عروہ نے خبر دی کہ ان کو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھ رہے تھے اور حضرت عائشہ آپ کے اور قبلہ کے درمیان آپ کے اہل کے بستر کے اوپر جنازہ کی طرح لیٹی ہوئی تھیں۔
اس حدیث کی شرح صحیح البخاری : ۳۸۲ میں گزر چکی ہے وہاں ملاحظہ فرمائیں۔