٤٥٥ – زاد إبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْب أَخْبَرَنِي يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَن عائِشَةَ قَالَتْ رَايْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم وَالْحَبْشَةُ يَلْعَبُونَ بِحِرَابِهِمْ۔

امام بخاری لکھتے ہیں: ابراہیم بن المنذر نے اضافہ کیا ہے: ہمیں ابن وہب نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا: مجھے یونس نے خبردی از ابن شهاب از عروه از حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا انہوں نے بیان کیا : میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور حبشی اپنی جنگی مشقوں کے ساتھ مشق کر رہے تھے۔

اس حدیث کی شرح کے لیے گزشتہ حدیث : ۴۵۴ کا مطالعہ فرمائیں۔

باب مذکور کی حدیث شرح صحیح مسلم : ۱۹۶۱ – ج ۲ ص 667 پر مذکور ہے۔ اس کا عنوان ہے: حضرت عائشہ کا حبشیوں کے کھیل کو دیکھنا۔