۸۲ – بَابُ دُخُولِ الْمُشْرِكِ الْمَسْجِدَ

مشرک کا مسجد میں دخول

٤٦٩ – حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْتْ، عَنْ سَعِيد بْنِ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ بَعَثَ رَسُول اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَيْلًا قِبَلَ نَجْدٍ، فَجَاءَتْ رَجُلٍ مِنْ بَنِى حَنِيفَةَ، يُقَالُ لَهُ ثمَامَةُ بن اثال فَرَبَطْوْهُ بِسَارِيَةٍ مِّنْ سَوَارِي الْمَسْجِدِ۔

جامع المسانید لابن الجوزی: 4403 مكتبة الرشد ریاض (1426ھ

ِ امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی وہ کہتے ہیں : ہمیں لیث نے حدیث بیان کی از سعید بن ابی سعید، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ  عنہ سے سنا وہ بیان کرتے ہیں کہ رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے گھوڑے سواروں کا ایک دستہ نجد کی طرف بھیجا وہ بنو حنیفہ کے ایک شخص کو گرفتار کرکے لے آئے، جس کا نام ثمامہ بن اثال تھا، انہوں نے اس کو مسجد کے ستونوں میں سے ایک ستون کے ساتھ باندھ دیا۔

اس حدیث کی شرح کے لیے صحیح البخاری:۴۶۲ کا مطالعہ فرمائیں، وہاں اس کا عنوان تھا: جب کوئی شخص اسلام لائے تو غسل کرے اور قیدی کو مسجد میں باندھنا۔