٤٧٣ – حدثنا أبو النُّعْمَانِ قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَخْطُبُ، فَقَال كَيْفَ صَلوةُ اللَّيْلِ؟ فَقَالَ مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا خَشِيْت الصُّبْحَ فَاَوْتِرُ بِوَاحِدَةٍ تُوْتِرُ لَكَ مَا قَدْ صَلَّيْتَ. قَال الْوَلِيدُ بْنُ كَثِيرٍ حَدَّثَنِي عُبَيْدُاللهِ بن عَبدِاللهِ انَّ ابْنَ عُمَرَ حَدَّثَهُمْ أَنَّ رَجُلًا نَادَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْه وَسَلَّمَ وَهُوَ فِي الْمَسْجِد۔

جامع المسانيد لابن الجوزی : 3394 مكتبة الرشد ریاض (1426ھ)

امام بخاری روایت کرتے ہیں : ہمیں ابو النعمان نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں حماد نے حدیث بیان کی از ایوب از نافع از حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس وقت آپ خطبہ دے رہے تھے، اس نے پوچھا: رات کی نماز کس طرح ہے؟ آپ نے فرمایا: دو، دو رکعت پس جب تمہیں صبح ہونے کا خوف ہو تو (آخری دور کعت کے ساتھ) ایک رکعت پڑھ لو یہ تمہاری تمام پڑھی ہوئی رکعات کو وتر (طاق) کر دے گی۔ الولید بن کثیر نے کہا: مجھے عبیداللہ بن عبداللہ نے حدیث بیان کی کہ حضرت ابن عمر نے ان کو حدیث بیان کی کہ ایک شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو پکارا اور اس وقت آپ مسجد میں تھے۔

اس حدیث کی شرح کے لیے صحیح البخاری: ۴۷۲ کا مطالعہ فرمائیں.