بدعتِ مکفرہ کا بیان
sulemansubhani نے Thursday، 29 October 2026 کو شائع کیا.
بدعتِ مکفرہ کا بیان
علامہ سیوطی لکھتے ہیں:
علامہ نووی نے شرح المهذب میں لکھا ہے، اللہ تعالیٰ کو مجسم ماننا، یا اللہ تعالیٰ کے علم الجزئیات کا انکار کرنا یا قرآن مجید کو مخلوق ماننا کفر ہے۔ (علامہ جلال الدین سیوطی متوفی ۹۱۱ھ، تدریب الراوی ج ۱ ص ۳۲۴، مطبوعہ مکتبہ علمیہ مدینہ منورہ، ۱۳۹۲ھ )
میں کہتا ہوں کہ قرآن مجید کو محرف ماننا، حضرت عائشہ پر قذف لگانا، حضرت ابوبکر کی صحابیت کا انکار کرنا، چار کے سوا باقی تمام صحابہ کو مرتد ماننا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی ظلی یا امتی نبی کی بعثت کا قائل ہونا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اہانت کرنا اور شریعتِ اسلامیہ کا مذاق اڑانا مثلاً اسلامی حدود پر پھبتیاں کسنا بھی صریح اور غیر مئوویل کفر ہے۔
—
ٹیگز:-
Allama Ghulam Rasool Saeedi , صحیح مسلم , شرح صحیح مسلم , مقدمہ , الصحیح مسلم , مقدمہ صحیح مسلم , بدعت مکفرہ