انتہاء اسناد کے اعتبار سے حدیث کی اقسام

حافظ ابن حجر عسقلانی لکھتے ہیں:

اسناد یا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر صراحۃً یا حکماً ختم ہوگا یا صحابی پر یا تابعی پر، اول الذکر حدیث مرفوع ہے اور ثانی الذکر حدیث موقوف ہے اور ثالث الذکر حدیث مقطوع ہے۔ پھر اس سند کے ساتھ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قول بیان کیا جائے گا یا آپ کا فعل بیان کیا جائے گا یا آپ کی تقریر بیان کی جائے گی، تقریر سے مراد یہ ہے کہ آپ کے سامنے کوئی کام کیا گیا اور آپ نے اس کو مقرر رکھا اور اس کو رد نہیں فرمایا۔ حدیث موقوف اور مقطوع کی بھی اسی طرح تین قسمیں ہیں۔