تابعین کا بیان

علامہ نووی لکھتے ہیں:

جس نے صحابی سے ملاقات کی وہ تابعی ہے ، حاکم نے کہا ان کے پندرہ طبقات ہیں ، پہلا طبقہ وہ ہے جس نے عشرہ مبشرہ کو پایا ، ان میں قیس بن ابی حازم اور ابن المسیب وغیرہ ہیں اور اس پہلے طبقہ کے قریب وہ ہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات میں اولادِ صحابہ سے پیدا ہوئے ، جیسے عبد اللہ بن ابی طلحہ ، ابی امامہ ، سعد بن سہل بن حنیف ، ابی ادریس خولانی وغیرہ۔ (علامہ یحییٰ بن شرف نووی متوفی ۶۷۶ھ ، التقریب النواوی مع التدریب ج ۲ ص ۲۴۰-۲۳۵ ، ملخصاً مطبوعہ مکتبہ علمیہ مدینہ منورہ ، ۱۳۹۲ھ)