حرفِ آخر
sulemansubhani نے Wednesday، 18 November 2026 کو شائع کیا.
حرفِ آخر
اس بحث پر میں اصولِ حدیث سے متعلق اصطلاحات کے مسائل اور مباحث کو ختم کرتا ہوں، مجھ سے بعض احباب نے فرمائش کی تھی کہ میں شرح صحیح مسلم کی پہلی جلد میں اصولِ حدیث کے مباحث پر مشتمل ایک مبسوط مقدمہ لکھ دوں، سو میں نے اس فرمائش کو پورا کرنے کے لیے یہ مقدمہ لکھا یہ بھی خواہش تھی کہ امام مسلم کے مقدمہ کی شرح لکھوں، لیکن یہ جلد بہت ضخیم ہوگئی ہے اور اس میں اس کی شرح کی گنجائش نہیں ہے، لہذا میرے اس مقدمہ کو امام مسلم کے مقدمہ کے قائم مقام سمجھ لیا جائے۔
کئی چیزوں کی تفصیل اور تحقیق کرنے کا ارادہ تھا، لیکن طوالت کے باعث میں نہیں کرسکا، میں نے اس مقدمہ کو بہت آسان لکھنے کی کوشش کی تاکہ حدیث سے دلچسپی رکھنے والے تمام قارئین اس سے استفادہ کرسکیں، تاہم بعض علمی اصطلاحات کو سہل نویسی کی سعیِ بسیار کے باوجود من وعن لکھنا پڑا ہے۔
اخیر میں اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ اس مقدمہ کو احادیث کی فہم کے لیے نافع بنائے، اور قیامت کے دن اللہ تعالیٰ میرا حشر خادمینِ حدیث کی جماعت میں کرے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت اور آپ کا قرب نصیب فرمائے اور اس کتاب کو میرے لیے وسیلہ نجات اور صدقہ جاریہ کر دے۔
و آخر دعوانا ان الحمد لله رب العلمين والصلوة والسلام على سيدنا محمد خاتم النبيين افضل الانبياء والمرسلين قائد الغر المحجلين وعلى آله الطيبين الطاهرين وعلى اصحابه الكاملين الراشدين و ازواجه الطاهرات امهات المؤمنين وعلى اولياء امته وعلماء امته اجمعين الى يوم الدين ۔
ٹیگز:-
مقدمہ , الصحیح مسلم , مقدمہ صحیح مسلم , Allama Ghulam Rasool Saeedi , صحیح مسلم , شرح صحیح مسلم