کتاب الوضوء (الطہارہ) باب 64 حدیث 230
sulemansubhani نے Wednesday، 6 August 2025 کو شائع کیا.
۲۳۰- حَدَّثَنَا قُتَيْبَةٌ قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُوا عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ سَمِعْتُ عَائِشَةَ ح. وَحَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مَيْمُونٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ سَأَلْتُ عَائِشَةَ عَنِ الْمُنِي يُصِيبُ الثوبَ فَقَالَتْ کنتُ أَغْسِلُهُ مِنْ ثوْب رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ سلَّمَ فَيَخْرُجُ إِلَى الصَّلوةِ وَآثَرُ الْغَسْلِ فِي ثوبِهِ بقَعُ الْمَاءِ.
امام بخاری روایت کرتے ہیں: ہمیں قتیبہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں یزید نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عمرو نے حدیث بیان کی از سلیمان بن یسارا، نہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا، ح ( امام بخاری دوسری سند کی طرف متحول ہوئے ) اور ہمیں مسدد نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: ہمیں عبد الواحد نے حدیث بیان کی، انہوں نے کہا : ہمیں عمرو بن میمون نے حدیث بیان کی از سلیمان بن یسار، انہوں نے کہا: میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ جو منی کپڑے پر لگ جائے؟ حضرت عائشہ نے کہا : میں اس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے سے دھوتی تھی آپ نماز کے لیے نکلتے اور آپ کے کپڑے میں دھونے کا اثر پانی کے نشانات کی صورت میں ہوتا تھا۔
اس حدیث کی تخریج اور اس کی شرح کے لیے حدیث : ۲۲۹ کا مطالعہ کریں۔
حضرت عائشہ رضی الله عنہا رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم کے کپڑے دھوتی تھیں، اس سے معلوم ہوا کہ حسن معاشرت کا یہ تقاضا ہے کہ بیویوں کو شوہروں کے کپڑے دھونے چاہئیں اور شوہروں کی خدمت سے متعلق دیگر کام بھی کرنے چاہئیں ۔
ٹیگز:-
Allama Ghulam Rasool Saeedi , صحیح البخاری , شرح صحیح البخاری , نعمۃ الباری فی شرح صحیح البخاری , کتاب الوضو , کتاب الطہارہ