احادیث روایت کرنے والے صحابہ کی تعداد

حافظ ابن الصلاح لکھتے ہیں:

امام ابو زرعہ رازی سے سوال کیا گیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے

روایت کرنے والے کتنے صحابہ ہیں؟ انہوں نے کہا ان کو کون ضبط کرسکتا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حجۃ الوداع میں چالیس ہزار صحابہ تھے، اور غزوہ تبوک میں آپ کے ساتھ ستر ہزار صحابہ تھے، امام ابو زرعہ سے کہا گیا، کیا یہ نہیں کہا جاتا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی کل چار ہزار احادیث ہیں، انہوں نے کہا یہ کس کا قول ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کا کون شمار کرسکتا ہے؟ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو ایک لاکھ چودہ ہزار صحابہ تھے جن سے حدیثیں روایت کی جاتی تھیں اور ان سے سنی جاتی تھیں، ان سے پوچھا گیا، اے ابو زرعہ! یہ لوگ کہاں تھے اور انھوں نے کہاں سماع کیا! انھوں نے کہا یہ لوگ اہل مکہ اور اہل مدینہ تھے اور ان کے درمیان رہنے والے تھے اور اعراب (دیہاتی) تھے اور جو صحابہ آپ کے ساتھ حجة الوداع میں تھے۔ سب نے آپ کو میدانِ عرفات میں دیکھا اور آپ سے سماع کیا۔ (حافظ ابو عمرو عثمان بن عبدالرحمان شہر زوری المعروف بابن الصلاح متوفی ۶۴۳ھ ، علوم الحدیث ص ۲۶۸ – ۲۶۷ مطبوعہ مکتبہ علمیہ مدینہ منورہ ۱۳۸۶ھ