نزلہ و زکام کا علاج
114۔ نزلہ و زکام کا علاج وظیفہ: تین مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھ کر نزلہ زکام کے مریض پر دم کیا جائے تو ان شاء اللہ وہ اچھا ہوجائیگا۔
114۔ نزلہ و زکام کا علاج وظیفہ: تین مرتبہ سورئہ فاتحہ پڑھ کر نزلہ زکام کے مریض پر دم کیا جائے تو ان شاء اللہ وہ اچھا ہوجائیگا۔
113۔ علاج برائے نکسیر وظیفہ: مریض کی پیشانی پر لِکُلِّ نَبَائٍ مُّسْتَقَرٌّ وَسَوْفَ تَعْلَمُوْنَ لکھنے سے ان شاء اللہ نکسیر بند ہوگی۔
112۔ موتیا بند کا علاج وظیفہ: فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآئَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ فضیلت: ہر فرض نماز کے بعد یہ آیت تین مرتبہ پڑھ کر اُنگلی پر پھونک مار کر آنکھوں پر پھیرا جائے موتیا بند کے لئے مفید ہے۔
111۔ اَبْرو کے درد کا علاج وظیفہ: وَلَو اَنَّمَا فِی الْاَرْضِ مِنْ شَجَرَۃٍ اَقْلٰمٌ وَالْبَحْرُ یَمُدُّہٗ فضیلت: اگر کسی کے ابرو میں درد ہوتو اس آیت کو سات مرتبہ پڑھ کر اس پر دم کرے۔
110۔ آدھے سر کے درد کا علاج وظیفہ: اگر کسی کے آدھے سر میں درد ہو تو اوّل و آخر تین تین مرتبہ درود شریف اور گیارہ مرتبہ یہ آیت پڑھ کر دم کرے آدھے سر کا درد ختم ہوجائیگا: اَلَمْ تَرَ اِلٰی رَبِّکَ کَیْفَ مَدَّ الظِّلَّ وَلَو شَآئَ لَجَعَلَہُ سَاکِناً
109۔ مِرگی کے دور ے کا علاج وظیفہ: اگر کوئی شخص مِرگی سے بے ہوش ہوجائے تو اس کے سیدھے کان میں پوری اذان اور اُلٹے کان میں اقامت سات بار کہیں اُسے ہوش آجائے گا۔ دوسرا وظیفہ: جو شخص سورئہ سجدہ لکھ کر اپنے پاس رکھے ان شاء اللہ اسے مِرگی کا دورہ نہیں […]
108۔ مالیخولیا اور سودا کا علاج وظیفہ: سورئہ فلق، سورئہ ناس اور مندرجہ ذیل آیت مبارکہ باوضو ہوکر نماز کے بعد گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر مالیخولیا کے مریض پر دم کریں ان شاء اللہ بہت جلد افاقہ ہوگا: مَا جِئْتُمْ بِہِ السِّحْرُ اِنَّ اللّٰہَ سَیُبْطِلُہٗ اِنَّ اللّٰہَ لَا یُصْلِحُ عَمَلَ الْمُفْسِدِیْنَ
107۔ مقروض قرض واپس نہ کر ے تو کیا کریں وظیفہ: یَا اَللّٰہُ یَا فَتَّاحُ یَا جَامِعُ فضلیت: اگر کوئی شخص رقم واپس نہ کرتا ہو تو یہ اسمائِ حسنیٰ ہر نماز کے بعد سو مرتبہ پڑھے۔
106۔ پاگل پن، کوڑھـ، اندھا پن، فالج سے بچاؤ وظیفہ: سُبْحَانَ اللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِحَمْدِہٖ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ فضیلت: فجر کی نماز پڑھنے کے بعد جو شخص اس دعا کو تین مرتبہ پڑھنے کا ہمیشہ معمول بنالے گا وہ مذکورہ چاروں بیماریوں سے محفوظ رہیگا۔
104۔ شہادت کا رتبہ کیسے ملے وظیفہ: حضرت معقل بن یسار سے روایت ہے کہ سرکارِ اعظمﷺ نے فرمایا کہ جو شخص صبح کو تین مرتبہ یہ پڑھے: اَعُوْذُ بِاللّٰہِ السَّمِیْعِ الْعَلِیْمِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ پھر سورہ حشر کی آخری تین آیتیں ایک مرتبہ پڑھے تو اللہ تعالیٰ اس پر ستر ہزار فرشتے مقرّر کردیتا ہے […]