sulemansubhani نے Wednesday، 21 October 2026 کو شائع کیا.
حدیث موضوع کی تحقیق جب راوی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جھوٹ باندھنے کا طعن ہو تو اس کی حدیث موضوع کہلاتی ہے، لغت میں وضع کا معنی ہے کسی چیز کو پست کرنا، اس کا مرتبہ کم کرنا اور چونکہ اس حدیث کا مرتبہ کم ہوتا ہے اس لیے اس کو […]
مکمل تحریر پڑھیے »
sulemansubhani نے Monday، 19 October 2026 کو شائع کیا.
راوی میں طعن کے اعتبار سے حدیث مردود کا بیان راوی میں طعن کا مطلب یہ ہے کہ راوی پر زبان سے جرح کی جائے اور اس کی عدالت اور دین داری اور اس کے ضبط و حفظ اور بیدار مغزی سے بحث کی جائے۔ راوی میں طعن کے دس اسباب ہیں، پانچ کا تعلق […]
مکمل تحریر پڑھیے »
sulemansubhani نے Monday، 19 October 2026 کو شائع کیا.
حدیث معنعن اور مؤنن معنعن، عنعنہ سے مشتق ہے، اور اصطلاح میں وہ حدیث ہے جس میں راوی عن فلاں عن فلاں کہے۔ اس کی مثال یہ حدیث ہے؛ امام ابن ماجہ روایت کرتے ہیں: حدثنا عثمان بن ابي شيبة ثنا معاوية بن هشام ثنا سفيان عن اسامة بن زيد عن عثمان بن عروة عن […]
مکمل تحریر پڑھیے »
sulemansubhani نے Sunday، 18 October 2026 کو شائع کیا.
حدیث مرسل خفی کی تعریف اور اس کا حکم لغت میں ارسال کا معنی اطلاق ہے، اور مخفی جلی کی ضد ہے اور مرسل کی قسم چونکہ ظاہر نہیں ہوتی اس لیے اس کی مستقل بحث ہے، اس کی اصطلاحی تعریف یہ ہے؛ حافظ ابن حجر عسقلانی لکھتے ہیں: المرسل الخفى اذا صدر من معاصر […]
مکمل تحریر پڑھیے »
sulemansubhani نے Saturday، 17 October 2026 کو شائع کیا.
حدیث مدلس کی تعریف اور اس کا حکم: مدلس، تدلیس کا اسم مفعول ہے اور تدلیس کا لغوی معنی ہے گاہک سے سودے کے عیب کو چھپانا، یہ لفظ اصل میں دلس سے ماخوذ ہے اس کا معنی ہے اندھیرے کا اجالے سے مختلط اور مشتبہ ہونا، اور مدلس حدیث کی واقفیت حاصل کرنے والے […]
مکمل تحریر پڑھیے »
sulemansubhani نے Saturday، 17 October 2026 کو شائع کیا.
حدیثِ منقطع کی تعریف اور اس کا حکم منقطع، انقطاع سے ماخوذ ہے اور انقطاع اتصال کی ضد ہے۔ اس کا اصطلاحی معنی یہ ہے۔ علامہ نووی لکھتے ہیں: اِنَّ الْمُنْقَطِعَ مَا لَمْ یَتَّصِلْ اِسْنَادُہٗ عَلٰی اَیِّ وَجْہٍ کَانَ اِنْقِطَاعُہٗ وَاَکْثَرُ مَا یُسْتَعْمَلُ فِیْ رِوَایَۃِ مَنْ دُوْنَ التَّابِعِیِّ عَنِ الصَّحَابِیِّ کَمَالِکٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ . […]
مکمل تحریر پڑھیے »
sulemansubhani نے Saturday، 17 October 2026 کو شائع کیا.
حدیث معضل کی تعریف اور اس کا حکم لغت میں سخت مشکل اور تھکا دینے والے کام کو معضل کہتے ہیں، حافظ ابن الصلاح نے لکھا ہے کہ اس کی اصطلاحی معنیٰ کے ساتھ کوئی مناسبت نہیں ہے۔ اس کا اصطلاحی معنیٰ یہ ہے: مَا سَقَطَ مِنْ اِسْنَادِہِ اثْنَانِ فَاکْثَرُ عَلَی التَّوَالِی ۔ جس حدیث […]
مکمل تحریر پڑھیے »
sulemansubhani نے Friday، 16 October 2026 کو شائع کیا.
حدیث مرسل کی تعریف اور اس کا حکم لغت میں ارسال کا معنی ہے اطلاق، یعنی کسی چیز کو بغیر قید کے بیان کرنا۔ اور اس کی اصطلاحی تعریف یہ ہے: حافظ ابن حجر عسقلانی لکھتے ہیں: جس حدیث کی سند کے آخر میں تابعی کے بعد راوی (صحابی) کو حذف کر دیا جائے وہ […]
مکمل تحریر پڑھیے »
sulemansubhani نے Thursday، 15 October 2026 کو شائع کیا.
حدیثِ معلق کی تعریف اور اس کا حکم تعلیق کا لغوی معنی ہے کسی چیز کو کسی چیز کے ساتھ لٹکانا اور حدیثِ معلق چونکہ عالی جہت سے متصل اور سافل جہت سے منقطع ہوتی ہے تو یہ اس چیز کی طرح ہوگئی جو چھت سے لٹکی ہوئی ہو، اس کی اصطلاحی تعریف یہ ہے: […]
مکمل تحریر پڑھیے »
sulemansubhani نے Saturday، 10 October 2026 کو شائع کیا.
حدیث ضعیف کی تعریف لغت کے اعتبار سے ضعیف قوی کی ضد ہے، اور ضعف حسی بھی ہوتا ہے اور معنوی بھی، حسی بھی ہوتا ہے اور یہاں ضعف سے مراد معنوی ہے ۔ اور حدیثِ ضعیف کی اصطلاحی تعریف یہ ہے: حافظ ابن الصلاح لکھتے ہیں: ہر وہ حدیث جس میں حدیثِ صحیح اور […]
مکمل تحریر پڑھیے »